لندن(نمائندہ خصوصی )
انگلینڈ میں اوورسیز پاکستانیوں نے افواج پاکستان کی بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتے ہوئے پاک فوج کو ریڈ لائن قرار دے دیا۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوںنے کہاکہ فوج پاکستان کا بہت مضبوط ادارہ ہے،پاک فوج کی حرمت ہم پر فرض ہے، کسی تھرڈ ورلڈ ملک میں بھی ایسا نہیں ہوتا،اداروں کے خلاف یہ سوچی سمجھی سازش ہے،یہ تو اچھا ہوا کہ ان لوگوں کی سازش بے نقاب ہوگئی۔انہوں نے کہاکہ فوج ہے تو ہم ہیں، فوج کسی بھی ملک کی ریڈ لائن ہوتی ہے، پاکستان آرمی، پاکستان کی ریڈ لائن ہے، 9مئی کو جو کچھ ہوا اس سے بد تر کچھ بھی نہیں ہو سکتا،شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان پر حملہ کیا اس کے علاوہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا،فوجی تنصیبات پر حملہ بالکل ناقابل معافی ہے۔انگلینڈ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے کہاکہ سانحہ 9مئی میں ملوث جتنے بھی ملزمان ہیں ان سب کو گرفتار کیا جائے،ان شرپسندوں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔