واشنگٹن(نمائندہ خصوصی )امریکی رکن کانگریس آل گرین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی جانب سے امداد کی فراہمی میں کردار ادا کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایوان نمائندگان میں خطاب کرتے ہوئے کانگریس مین آل گرین نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی سیلاب سے متاثر ہے، گلوبل وارمنگ کو امریکا مسترد کرسکتا ہے مگر پاکستان اسے جھیل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس وقت امداد کی شدید ضرورت ہے۔امریکی وزیر خزانہ جینیٹ یلین نے جواب دیا کہ امریکا آئی ایم ایف کے پاکستان میں کام کو سپورٹ کرتا ہے۔