واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ ہم خوشحال اور مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں جو پاک امریکا تعلقات کے لیے اہم ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ اہم امور پر گفتگو کے لیے پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں، ایسے امور جو امریکا، خطے کی سیکیورٹی اور استحکام کے لیے ضروری ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے عافیہ صدیقی کے بارے میں سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔