نئی دہلی (نیٹ نیوز )
مودی حکومت نے سکھوں کی اقلیتی شناخت چھیننے کی کوشش میں خالصتان یا علیحدہ سکھ وطن کے مطالبے کا حوالہ نصاب سے نکال دیا ہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق آل انڈیا سیکنڈری اسکول کے امتحانات کے جسے عرفِ عام میں بورڈ امتحانات (سی بی ایس ای) کہا جاتا ہے ، بارہویں جماعت کے طلباء کے لیے پولیٹیکل سائنس کی نصابی کتاب سے سکھ حوالہ جات کو ہٹا دیا گیا ہے۔بھارت کی نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (NCERT) نے جو نصاب تیار کرنے کی نگرانی کرتی ہے ، ایک سرکاری بیان میں کہا کہ ذیلی عنوان ”پنجاب دی لائن” کے تحت تیسرے پیراگراف کے آخری جملے سے ”لیکن اسے ایک علیحدہ سکھ ریاست کے مطالبے کے طور پر بھی تعبیر کیا جا سکتا ہے” کو نکال دیا گیا ہے۔اسی سیکشن میں ذیلی عنوان ”پنجاب” کے چوتھے پیراگراف کے آخری جملے سے ”اور خالصتان کی تخلیق” کو خارج کر دیا گیا ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ بارہویں جماعت کی سیاسیات کی نصابی کتاب کی سافٹ کاپی تبدیلیوں کے ساتھ این سی ای آر ٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئی ہے۔