مکہ مکرمہ(نمائندہ خصوصی)حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے ’صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین‘ کی طرف سے مسجد حرام میں آنے والے زائرین میں بارش اور دھوپ سے بچنے کے لیے کل 5000 چھتریاں تقسیم کی گئیں۔صدارت عامہ کی سماجی سروسز کی نمائندہ ایجنسی بیت اللہ کے زائرین اور مسجد حرام میں آنے والوں کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ بہترین سماجی خدمات فراہم کرنے، تحائف تقسیم کرنے اور ضیوف الرحمن کی خدمت کے لیے دن رات سرگرم عمل ہے۔ ان خدمات کی فراہمی کا مقصد قاصدین بیت اللہ کو عبادت کی ادائی میں سہولت اور سکون فراہم کرنا ہے۔
چھتریوں کی تقسیم کا اقدام صدارت عامہ کی جانب سے ضیوف الرحمان کو پیش کردہ اقدامات ایک پیکج کا حصہ ہے