نیو دہلی ( نیٹ نیوز)بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک سرکاری افسرکا سیلفی لیتے ہوئے موبائل ڈیم میں گر گیا جسے ڈھونڈنے کے لئے پورا ڈیم خالی کروا دیا۔سرکاری افسر کو اس عمل پر معطل کر دیا گیا ہے، اتوار کو راجیش وشواس نے سیلفی لینے کے دوران اپنا فون پانی میں گرا دیا تھا، پھر ان کے حکم پر تین دن میں ڈیم سے لاکھوں لیٹر پانی نکال دیا گیا تاکہ وہ فون تلاش کر سکیں لیکن جب فون نکالاگیاتو وہ پانی میں زیادہ دیر رہنے کی وجہ سے وہ خراب ہو چکا تھا –