ریاض(نمائندہ خصوصی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شام کے صدر بشار الاسد کی عرب لیگ میں واپسی کا خیر مقدم کیا کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی عرب روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کے لیے بھی تیار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شام کی عرب لیگ میں واپسی سے متعلق فیصلہ جنگ زدہ ملک شام کو بلاک سے معطل کیے جانے کے ایک دہائی بعد سامنے آیا۔ شام کے صدر بشار الاسد کی اس سربراہی اجلاس میں شرکت ہمارےل لیے باعث مسرت ہے،سعودی حکمران شہزادہ محمد نے اپنے خطاب میں کہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عرب لیگ میں واپسی شام میں قیام امن اور "استحکام” کا باعث بنے گی۔