نیویارک( نمائندہ خصوصی )اقوام متحدہ میں پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کو عملدرآمد کا پابند بنانے کیلئے عالمی سیاسی اور معاشی نظام پر اعتماد کی بحالی بنیادی شرط
ہے۔پائیدار امن کیلئے مستقبل کے اعتماد کے بارے میں 15رکنی سلامتی کونسل کے مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام مت میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت کا نام لئے بغیر کہا کہ طاقتور ملکوں اور ان کے اتحادیوں کی طرف سے اقوامِ متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ کرنے سے عالمی ادارے کے نظام پر اعتماد ختم ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سیاسی اور اقتصادی نظام پر اعتماد ختم ہونے کی وجہ عالمی سلامتی کا ابتر ماحول ہے جس میں ملک یہ سمجھتے ہیں کہ خود کو ہتھیاروں سے لیس کرنا ہی قومی سلامتی ، خودمختاری اور آزادی کے تحفظ کا ضامن ہے۔