ڈبرو گڑھ آسام (کے ایم ایس)خالصتان تحریک کے نظربند رہنما اور سکھ تنظیم ‘وارث پنجاب دے’ کے سربراہ امرت پال سنگھ نے کہا ہے کہ جیل میںان کے حوصلے بلند ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امرت پال سنگھ ریاست پنجاب میں گرفتاری کے بعد اپنے ساتھیوں سمیت آسام کی ڈبرو گڑھ سینٹرل جیل میں قید ہیں۔امرت پال سنگھ کے وکیل ایڈووکیٹ بھگونت سنگھ سیالکا نے امرت پال سنگھ اور انکی تنظیم کے گرفتار کارکنوں کے اہل خانہ کے ساتھ جیل میں ان سے ملاقات کی۔امرت پال سنگھ نے گرومکھی میں لکھا ہوا ایک خط سیالکا کے حوالے کیا، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ جیل میں انکا حوصلہ بلند ہے ۔ اپنی تنظیم کے ارکان کے خلاف درج مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے امرت پال سنگھ نے کہا کہ پنجاب حکومت ان پر مظالم ڈھا رہی ہے اور سکھوں کے خلاف "کئی جھوٹے مقدمات” درج کئے جارہے ہیں۔انہوں نے خط میں مزیدکہاکہ یہ پورا معاملہ خالصہ پنتھ کا ہے اور وہ پنتھ سے اپیل کرتے ہیں کہ تمام گرفتار سکھوں کے مقدمات کی پیروی کیلئے قابل وکیلوں کا ایک پینل قائم کیاجائے ۔