نئی دہلی ( نیٹ نیوز) نیویارک سے نئی دہلی آنے والی امریکن ائیر لائن کی پرواز میں نشے کی حالت میں موجود ایک مسافر نے ساتھ بیٹھے مسافر سے تکرار کے بعد اس پر پیشاب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا سے بھارت آنے والی پرواز میں مسافر پر ساتھی دوسرے مسافر کی جانب سے پیشاب کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیویارک سے نئی دہلی آنے والی امریکن ائیر لائن کی پرواز میں نشے کی حالت میں موجود ایک مسافر نے ساتھ بیٹھے مسافر سے تکرار کے بعد اس پر پیشاب کر دیا۔دوران پرواز مسافر پر پیشاب کرنے کا واقعہ اتوار کے روز پیش آیا، پرواز نے امریکی شہر نیو یارک کے ہوائی اڈے سے بھارتی دارالحکومت کے لیے اڑان بھری تھی۔بھارتی حکام کے مطابق نئی دلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پرواز کے لینڈ کرتے ہی مسافر پر پیشاب کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ متاثرہ مسافر کی جانب سے بھی کارروائی کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسی پرواز میں گزشتہ ماہ بھی ایک مسافر کی جانب سے نشے کی حالت میں دوسرے مسافر پر پیشاب کرنے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔اس کے علاوہ رواں برس جنوری میں بھی بھارتی ائیر لائن کے طیارے میں ایک بزرگ خاتون پر پیشاب کرنے والے شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔