واشنگٹن(نمائندہ خصوصی) وائٹ ہاﺅس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وائٹ ہاﺅس کے ایک وفد نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بات چیت کے دوران یمن اور دیگر امور پر سعودی عرب کی حمایت پر زور دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے بات چیت کے دوران باقاعدہ رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔یہ بیانات واشنگٹن کی جانب سے یمنی حکومت اور یمن میں حوثیوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے عمل کا خیر مقدم کرنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئے ہیں۔وائٹ ہاﺅس نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ یمن میں قیدیوں کے تبادلے کے عمل کا خیر مقدم کرتا ہے اور ملک میں تنازع کے سفارتی حل پر زور دیتا ہے۔