یوکرائن پر روسی حملے جاری ، سینکڑوں ہلاک۔ لندن- ماسکو -کیف (مانیٹرنگ ڈیسک /ایجنسیاں )روس کے یوکرائین پر حملے دوسرے روز بھی جاری جس سنکڑوں ہلاکتیں ہو گئیں ہیں غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت جمعہ کی صبح دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق روس کے حملوں میں 200 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ یوکرائن کی جوابی کارروائی سے سینکڑوں روسی فوجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات جاری ہیں
مشیر یوکرین حکومت نے بھی دوسرے روز روسی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دارالحکومت کیف میں کروز اور بیلسٹک میزائلوں سے حملے جاری ہیں۔
یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے دارالحکومت کیف کے رہائشی علاقے میں میزائل داغے جبکہ یوکرین کے ائیر ڈیفنس نظام نے روسی فوج کے 2 مہلک حملوں کو تباہ کر دیا روسی حملوں کے بعد یوکرائن میں عوام انڈرگروانڈ ٹیوب اسٹیشنز میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے روس پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو ملکوں کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ امریکا نے روس سے جرمنی تک گیس پائپ لائن نارڈ اسٹریم ٹو پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ روس کی حالیہ فوجی مہم یوکرین پر وسیع قبضےکا پیش خیمہ ہے، روسی فوج تین اطراف سے یوکرین میں پیش قدمی کر رہی ہے، یوکرینی دارالحکومت کیف خوفناک لڑائی کا مرکز ہو گا۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی قبضہ مرحلہ وار ہو گا، ہم نہیں جانتے قبضہ کتنے مراحل پر محیط ہے اور صورتحال کتنی طویل ہو گی، روسی فوج یوکرین کے بڑے رہائشی علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتی ہے، روسی فوج کیف پہنچ کر حکومت کا خاتمہ کرکے یوکرین میں کٹھ پتلی حکومت بنائے گی۔
امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے بحیرہ اسود اور بحیرہ بالٹک کے علاقوں میں جنگی جہاز پہنچا دیے ہیں، امریکی فضائیہ کے ایف35 لڑاکا طیارے نیٹو فوج کی مشترکہ مہم کا حصہ ہوں گے
دوسری جانب روسی حملے کے بعد امریکا نے یوکرین سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس اتوار تک یوکرینی دارالحکومت پر مکمل قبضہ کرکےحکومت ختم کر دے گا
میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف شہروں پر بمباری کے بعد روس کے ہزاروں فوجیوں نے کیف کا زمینی محاصرہ کرلیا ہے اور یوکرین چرنوبل ایٹمی پاور پلانٹ پر بھی قبضہ کیا ہے۔
دوسری جانب یوکرین نے روسی حملوں میں 137شہری ہلاک اور 150 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
مزید برآں یوکرین نے روس کے 5 ہیلی کاپٹرتباہ کرنے، 50 فوجی ہلاک اور 80گرفتارکرنے کادعویٰ کیا ہے، اطلاعات ہیں کہ روس کافوجی کارگو طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جب کہ طیارے میں موجود عملہ بھی ہلاک ہوگیا ہے ۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری نےانہیں روس سے لڑنےکے لیےتنہا چھوڑدیا ہے