ریاض (نمائندہ خصوصی )سعودی عرب نے اگلے ہفتے سے اپنے شہریوں اور رہائیشیوں سے حج کی درخواستیں طلب کرلیں۔ پانچ یا اس سے زیادہ سے سالوں سے حج نہ کرنے والے درخواست دے سکتے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق درخواستوں کی وصولی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک حج کے لیے دستیاب جگہ ختم نہ ہوجائے۔ہفتہ یکم اپریل 2023 سعودی عرب کے اندر سے آنے والے عازمین، شہریوں اور رہائشیوں کے لیے درخواست دینے کی تاریخ ہوگی۔