نیویارک/کراچی۔(نمائندہ خصوصی/پریس ریلیز )امریکہ میں نیشنل بینک پاکستان کو مبینہ منی لانڈرنگ کے الزامات پر 55.4ملین ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا دوسری جانب نیشنل بینک آف پاکستان کی پریس ریلیز کے مطابق
نیشنل بینک آف پاکستان کا امریکی فیڈرل ریزرو بورڈ، فیڈرل ریزرو بینک آف نیویارک اور نیو یارک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ آف فائی نینشل سروسزجو نیشنل بینک کی نیویارک برانچ کا امریکی ریگولیٹری ادارہ ہے کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔معاہدے میں مجموعی طور پر 55.4ملین ڈالر کے جرمانے شامل ہیں اورتاریخی مطابقت پروگرام(historical compliance program) کی کمزوری اور عمل درآمد میں بہتری و عمدگی میں تاخیرکی جانب توجہ مبذول کی گئی ہے جبکہ رقوم کی بے جا آمدورفت یا قصداًغلط روی کے حوالے سے کسی بھی قسم کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔
نیو یارک برانچ مئی 2020سے نئی انتظامیہ کے زیرِ نگرانی خدمات انجام دے رہی ہے اوراس کے مطابقت پروگرام کو آگے بڑھانے میں قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ امریکی ریگولیٹری اداروں نے نئی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی متعدد مثبت تبدیلیوں کو تسلیم کیا ہے۔نیشنل بینک آف پاکستا ن اور نیویارک برانچ امریکی ریگولیٹری اداروں کی توقعات کی تشفی کے لیے پوری طرح ثابت قدم ہے۔