بوآؤ ،ہائی نان (شِنہوا) بوآؤ فورم برائے ایشیا(بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس میں تقریباً 2ہزار شرکاءشرکت کریں گے،جو 28 سے 31 مارچ تک چین کے صوبے ہائی نان کے ساحلی شہربوآؤ میں ہوگا۔
کوویڈ -19 کی وبا کے بعد سے بی ایف اے کی پہلی مکمل طور پر آف لائن ہونے والی سالانہ کانفرنس میں 50 سے زیادہ ممالک اور خطوں سے تقریباً 2ہزار مندوبین اور تقریباً 40 ممالک اور خطوں سے 170 سے زیادہ میڈیا تنظیموں کے 1ہزار100 سے زیادہ صحافی شرکت کریں گے۔
"ایک غیر یقینی دنیا: چیلنجز کے دور میں ترقی کے لیے یکجہتی اور تعاون” کے موضوع پر ہونے والی اس کانفرنس میں ترقی وجامعیت،کارکردگی و سلامتی،علاقائی وعالمی اور موجودہ ومستقبل کے چار اہم موضوعات پر توجہ مرکوز ہوگی۔ بی ایف اے سیکرٹری جنرل لی باؤڈونگ نے اس ایونٹ کے حوالے سے منگل کو پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایک غیر یقینی دنیا میں یقین کی تلاش کریں گے اور سالانہ کانفرنس میں بات چیت کے ذریعے چیلنجز کا بہتر طور پر مقابلہ کرنے کے لیے ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کو فروغ دیں گے۔ ہم ترقی کو بہتر طور پر فروغ دینے کے لیے کھلے پن اور جامعیت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔