نیویارک ( نیٹ نیوز )عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے کئی ماہ سے بدترین معاشی بحران کا شکار سری لنکا کےلئے 2 ارب 90 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف نے سری لنکا کےلئے 2 ارب 90 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قرض کی منظوری کے ساتھ آئی ایم ایف نے سری لنکن حکومت پر ٹیکس اصلاحات، غریبوں کےلئے سماجی تحفظ جاری رکھنے اور ملک میں معاشی بحران کا سبب بننے والی بدعنوانیوں پر قابوپانے کےلئے زور دیا ہے۔دوسری جانب سری لنکا کی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے ہوئے ٹیکس دو گنا کر دیے جبکہ توانائی کے نرخوں میں تین گنا اضافہ اور سبسڈی بھی کم کر دی ہے۔