تہران (نیٹ نیوز)ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے کہاہے کہ وہ اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان نے جلد ملاقات کریں گے۔ مجوزہ ملاقات کے لیے تین جگہیں تجویز کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حسین امیر عبد الہیان نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ تازہ ترین پیعام رسانی کے بعد ایران نے بھی سفارت خانہ کھولنے پر آمادگی کا اعلان کیا۔ ہمارا سعودی عرب کے ساتھ اتفاق ہوا کہ سفارت خانوں کے کھولنے سے پہلے اس کی تیاری کے لیے تکنیکی وفود کے دورے پہلے ہونے چاہیے۔ایران اور سعودی نے چین میں ہونے والے مذاکرات کے بعد 10مارچ کو سفارتی تعلقات بحال کرنے اور سفارت خانے دو مہینوں کے اندر کھلونے کا اعلان کیا تھا۔یمن کے حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یمن کا معاملہ اندرونی مسئلہ ہے لیکن ہم سعودی عرب کے تعاون سے خطے میں استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پڑوسی ممالک کی جانب سے ملکی سکیورٹی کے لیے کسی بھی خطرے کو قبول نہیں کریں گے۔