اسلام آباد /نئی دہلی(نیٹ نیوز ) مودی سرکار کے پلوامہ ڈرامے پر مزید سوالات اٹھ گئے،راجستھان کے شہر جے پور میں مودی سرکار کے پلوامہ ڈرامے کے چرچے ،راجستھان میں کانگریس رہنما سکھ جندر سنگھ رندھاوا نے مودی کے پلوامہ ڈرامے کا پردہ چاک کر دیا اور کہا مودی جی نے کہا تھا گھر میں گھس کر ماریں گے لیکن الٹا پاکستان نے گھر میں گھس کر مار دیا،دیکھنا ہو گا کہ پلوامہ حملہ کسی سیاسی فائدے کیلئے تو نہیں کروایا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سکھ جندر سنگھ رندھاوا نے کہا کہ پلوامہ حملے کی انکوائری رپورٹ اب تک منظرِ عام پر کیوں نہ آئی؟مودی جی نے کہا تھا گھر میں گھس کر ماریں گے تاہم الٹا پاکستان نے گھر میں گھس کر مار دیا۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ پلوامہ حملہ کسی سیاسی فائدے کیلئے تو نہیں کروایا گیا تھا،کیا مودی نے پلوامہ حملہ الیکشن جیتنے کیلئے تو نہیں کروایا؟۔انہوںنے کہاکہ پلوامہ حملہ14فروری2019کو لیتھی پورہ میں پیش آیا ،اپریل 2019میں انتخابات میں پلوامہ حملے کو بنیاد بنا کر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی ،مودی ہندوستان کا بیڑہ غرق کر رہا ہے اگر اقتدار میں رہا تو ہندوستان ختم ہو جائے گا۔سنگھ رندوھا نے کہا کہ مودی خاص طور اڈانی کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح ہندوستان کو تباہ کرنے کے لئے لایا۔ انہوںنے کہاکہ مودی دیش بیچ رہا ہے،مودی کے ہوتے ہوئے ہم غلامی کی طرف جا رہے ہیں۔