نئی دہلی( نیٹ نیوز )
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کے دوران خاتون جاپانی سیاح پر تشدد کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہولی کھیلنے کے بہانے لڑکوں کے گروپ نے جاپانی سیاح کو بالوں سے پکڑا اور زبردستی اس کے منہ پر رنگ لگایا۔
جاپانی خاتون مسلسل بچنے کی کوشش کرتی رہی اور لڑکوں کو روکتی رہی مگر کسی نے ایک نہ سنی۔متاثرہ خاتون واقعے کے بعد بھارت چھوڑ کر بنگلا دیش منتقل ہو گئی جبکہ واقعے میں ملوث نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔