بیجنگ (شِںہوا) چین کی قومی مقننہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے پریزیڈیم نے اپنا دوسرا اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس میں کئی دستاویزات غور و خوض کے لئے تمام وفود کو پیش کرنے کا فیصلہ ہوا۔
ان دستاویزات میں حکومتی ورک رپورٹ کا مسودہ، 2022 میں قومی اقتصادی و سماجی ترقیاتی منصوبے پر عمل درآمد اور 2023 کے منصوبے، 2022 میں مرکزی اور مقامی بجٹ پر عمل درآمد اور 2023 کے بجٹ کے ساتھ ساتھ قانون سازی بارے قانون پر نظرثانی کا مسودہ بھی شامل ہے ۔
پریزیڈیم نے انتخابات اور تقرری کے طریقہ کار کا مسودہ تمام وفود کو غور و خوض کے لئے پیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
پریزیڈیم کے ایگزیکٹو چیئرمین ژاؤ لی جی نے اجلاس کی صدارت کی۔
دستاویزات کی تیاری کے لئے اجلاس سے قبل پریزیڈیم کے ایگزیکٹو چیئرپرسنز نے ملاقات کی جس کی صدارت بھی ژاؤ نے کی۔