بیجنگ (شِنہوا) 14ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے نائبین تیاری کےحوالے سے ہفتہ کی صبح ایک اجلاس میں اکٹھے ہوئے تاکہ پریزیڈیم کا انتخاب کیا جا سکے اور اتوار کے روز شروع ہو نے والے 14ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کا ایجنڈا طے کیا جا سکے۔
اس اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان کے مطابق ایک 192 رکنی پریزیڈیم کا انتخاب کیا گیا جس میں لی ہونگ ژونگ قومی عوامی کانگریس کے سیشن کے سیکرٹری جنرل منتخب ہو ئے۔
13ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی ژان شو نے تیاری کےحوالے سے اس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ اجلاس کے لیے تیاری کے تمام امور کومکمل کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سیشن جمہوری، متحد، عملی اور ترقی پسند ہوگا۔ یہ تمام نسلی گروہوں کے چینی لوگوں کی قربت سے کامریڈ شی جن پھنگ کی قیادت میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے ساتھ مل کر ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لیے متحد ہوکر کوشش کرے گا جبکہ چین کے شہریوں کی عظیم قوم کی تجدید کو ہر محاذ پر آگے بڑھائے گا۔
تیاری کے حوالے سے اس اجلاس کے دوران آئندہ اجلاس کا 9 نکات پر مشتمل ایجنڈا بھی منظور کیا گیا۔
نومنتخب پریذیڈیم کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوا اور کمیو نسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ژاؤ لیجی اور 14 ویں قو می عوامی کانگریس کے 10 دیگر نائبین کو پریذیڈیم کے ایگزیکٹو چیئرپرسنز کے طور پر منتخب کیا گیا ۔
لی ژان شو نے پرتپاک تالیوں کی گونج میں اجلاس کے ہال سے باہر جانے سے قبل تمام ایگزیکٹو چیئرپرسنز سے مصافحہ کیا۔
بعد ازاں پریذیڈیم کے ایگزیکٹو چیئرپرسنز نے اپنا پہلا اجلاس منعقد کیا جس کی صدارت ژاؤ نے کی۔
ہفتہ کی صبح تیاری کے اجلاس سے قبل 13ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور نائب چیئرپرسنز نے آئندہ اجلاس کی تیاریوں کے لیے اپنا آخری اجلاس منعقد کیا۔
لی ژان شو کی زیر صدارت اجلاس میں 14ویں قومی کانگریس کے پہلے اجلاس کے پریذیڈیم اور سیکرٹری جنرل کے لیے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دی گئی اور اجلاس کے مسودے کے ایجنڈے پر رپورٹ سنی گئی۔