نیویارک (نمائندہ خصوصی )فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)نے روسی فیڈریشن کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق فیٹف کے اعلامیہ میں کہاگیاکہ پیرس میں ہونے والے عالمی ادارے کے اجلاس نے روس کی ممبر شپ معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایف اے ٹی ایف اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا اور جنوبی افریقا کو گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق مراکش اور کمبوڈیا کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔