ممبئی (کے ایم ایس) بھارت میں نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی فسطائی بھارتی حکومت نے ریاست مہاراشٹر کے شہروں اورنگ آباد اور عثمان آباد کے ناموں کی تبدیلی کا باضابط اعلان کر دیا ہے ۔ اورنگ آباد کو اب چھترپتی سمبھا جی نگر جبکہ عثمان آباد کو دھارا شیو کے نام پکارا جائے گا۔مہاراشٹر حکومت نے ناموں کی تبدیلی کے حوالےسے20اکتوبر2022کو مرکزی حکومت کو ایک مکتوب ارسال کیا تھا ۔ بی جے پی کی ریاستی کابینہ پہلے ہی ناموں کی تبدیل کی منظور دے چکی تھی۔ اب مرکزی حکومت نے بھی ناموں کی تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔