انقرہ (نمائندہ خصوصی ) ترکیہ کے صوبہ مرسین کے جنوب میں زیرِ تعمیر ’آکیو نیوکلیئر پاور پلانٹ‘ کو زلزلے کے دوران کوئی نقصان نہیں پہنچا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ترکیہ کا یہ پاور پلانٹ بنانے والی روسی کمپنی نے زلزلے کے دوران پاور پلانٹ کے تباہ ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔روس کی سرکاری نیوکلیئر انرجی کمپنی روزاتم کی آفیسر اناستاسیا زوتیوا کا کہنا ہے کہ یہاں تقریباً 3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے لیکن ہمارے ماہرین نے عمارت کے ڈھانچے، کرینوں یا آلات کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹ کو کوئی نقصان نہ پہنچنے کے باوجود بھی ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں کہ اس قدرتی آفت کے دوران بھی تعمیر اور تنصیب کا کام محفوظ طریقے سے جاری رہ سکے۔واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں آئے 7 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی ہے، دونوں ممالک میں کم و بیش 5 ہزار 600 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5ہزار 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔