واشنگٹن(نیٹ نیوز ) امریکا نے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت میں مذاکرات کی حوصلہ افزائی کریں گے، پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات کی الگ الگ نوعیت ہے، امریکا پاکستان کی مدد جاری رکھے گا، پاکستان میں توانائی بحران سے آگاہ ہیں اور سلسلے میں تعاون چاہیے تو کریں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا اہم شراکت دار، ہمارے مفادات مشترکہ ہیں لہذا پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، پاکستان اور بھارت میں مذاکرات کی حوصلہ افزائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن و امان چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات کی الگ الگ نوعیت ہے، پاکستان اور بھارت کے مذاکرات دو طرفہ معاملہ ہے اس لیے پاکستان، بھارت کو تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا ہوں گے۔نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کی مدد جاری رکھے گا، پاکستان میں توانائی بحران سے آگاہ ہیں اور سلسلے میں تعاون چاہیے تو کریں گے۔