ویلنگٹن (نیٹ نیوز ) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے بعد یہ منصب سنبھالنے والے شخص کا نام سامنے آگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکمران جماعت لیبر کا کہنا ہے کہ پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے سابق وزیر کرس ہپکنز کو وزیراعظم کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔لیبر پارٹی کے سینئر رکن نے کہا کہ پارٹی کا اجلاس اتوار کو ہوگا جس میں وزیراعظم کے لیے کرس ہپکنز کے نام کی باقاعدہ توثیق کی جائے گی۔ 44 سالہ کرس ہپکنز 14 سال سے زائد پارلیمنٹ میں گزار چکے ہیں اور انہیں ملک میں سینئر سیاست دان کی حیثیت حاصل ہے۔ تجزیہ کاروں نے کرس ہپکنز کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے قابل اور سمجھدار شخص قرار دیا ہے۔کرس ہپکنز کے نام پر فی الحال اپوزیشن جماعت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔