فارس ( نیٹ نیوز ) دہائیوں سے نہانے سے اجتناب کرنے والا ایرانی شخص انتقال کرگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کا گندہ ترین شخص کہلانے والے آمو حاجی نامی ایرانی شخص کا انتقال 94 سال کی عمر میں جنوبی صوبے فارس میں ہوا۔
آمو حاجی کے بارے میں بتایا جاتا ہےکہ اس نے 50 سال سے زائد عرصے تک پانی اور صابن کا استعمال نہیں کیا، آمو حاجی کا کہنا تھا کہ وہ ا س لیے نہانے سے پر ہیز کرتا ہے کیونکہ اس کے خیال میں ایسا کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اور وہ بیمار بھی ہو سکتا پے