ریاض : پیدائشی طور پر مفلوج سعودی شہری نے ویل چیئر کا الیکٹرانک اسٹیئرنگ تیار کرکے سب کو حیران کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے شہری حمد الدوسری بچپن سے ہی فالج کے عارضے میں مبتلا تھے جس باعث انہیں اپنے امور کی انجام دہی حتیٰ کہ ویل چیئر چلانے کےلیے بھی دوسروں کے سہارے کی ضرورت پیش آتی تھی۔
حمد الدوسری کو بچپن سے میٹل ورک کا شوق تھا جس کے ذریعے وہ اپنی سہولت و آسانی اور زندگی کو معمول پر لانے کےلیے کچھ نہ کچھ کرتے رہتے تھے کیوں کہ وہ اپنی اس محتاجی سے بہت پریشان تھے۔
پانچ سال کی مسلسل جدوجہد کے بعد سعودی شہری نے ویل چیئر کا الیکٹرانک سٹیئرنگ تیار کرنے میں لگا ہوا تھا جس میں بالاخر کامیابی حاصل کرلی۔
عرب میڈیا کو سعودی شہری حمد الدوسری نے بتایا کہ اب ویل چیئر طیارے پر بھی لے جا سکتا ہوں۔