لندن (نیٹ نیوز)برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر لکھے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ پاکستان کی مشکلات سے ابھرنے کی قوت افسانوی شہرت کی حامل ہے، پاکستان کی مشکلات پر قابو پانے کے لیے قائد اعظم کے فرمان کے مطابق سیاست میں اتحاد ضروری ہے۔75ویں یوم آزادی پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ہاکستانیوں کے نام خط لکھا ہے،خط میں کرسچن ٹرنر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ ایک ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 75ویں سالگرہ مبارک ہو،یہ جشن آزادی پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر بھی منایا جا رہا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں لوگوں کو تین تجاویز دینا چاہتا ہوں، سب سے پہلے پاکستان کے بارے میں فرسودہ تصورات کو بدلنا ہو گا، زیادہ سے زیادہ آبادی کو ملکی ترقی کے راستے میں شمولیت اختیار کرنا ہو گی،انہوں نے کہا کہ چند ہفتوں میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی 17 سال بعد پاکستان آنے والی ہے۔