ینگون (نیوز ڈیسک)۔میانمار میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2900 سے تجاوز کر گئی۔شنہوا کے مطابق ریاستی انتظامی کونسل کی معلوماتی ٹیم کے مطابق میانمار میں جمعہ کو آنے والے 7.9 شدت کے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 2987 ہو گئی ہے، 4,639 زخمی اور 373 ابھی تک لاپتہ ہیں۔میانمار ریڈ کراس سوسائٹی کے صدر میو نیونٹ نے بتایا کہ موجودہ امدادی کارروائیوں میں کلیدی چیلنجوں میں آفات کی تشخیص اور لاجسٹک کوآرڈینیشن شامل ہیں۔مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں
حفاظتی خدشات کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو سامان کی تقسیم میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، خاص طور پر بھاری مشینری کی کمی ہے۔