واشنگٹن ( نیٹ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں افطار عشائیے کا اہتمام کیا جس میں مسلم کمیونیٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے افطار ڈنر سے مختصر سا خطاب بھی کیا جس میں انھوں نے کہا کہ میرے مسلمان دوستوں کو رمضان المبارک۔ افطار کی یہ روایت خوشیاں بانٹنے اور امن کا پیغام دیتی ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ رمضان
کی ہڑی افادیت اور اہمیت ہے اور اس کی گہری تعلیمات کو تسلیم کرتے ہیں۔ یہ روحانی بالیدگی اور عبادت کا موسم ہے۔امریکی صدر نے صدارتی الیکشن میں حمایت کرنے پر مسلم ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ کیے گیے وعدے پورے کر رہے ہیں۔