بنکاک (نمائندہ خصوصی)میانمار اور تھائی لینڈ آج دوپہر شدید زلزلے سے لرز اٹھے جس کے نتیجے میں 220 افرادہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں زلزلے سے 220 افراد ہلاک اور 932 زخمی ہوئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق زلزلے سے میانمار اور تھائی لینڈ میں عمارتیں اور پل زمیں بوس ہوگئے جبکہ بینکاک میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے بھی بڑے جانی نقصان کا خدشہ ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز میانمار کے شہر منڈالے سے 17.2 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، زلزلے کے بعد شدید آفٹر شاک بھی محسوس کیے گئے۔حکام کے مطابق میانمار کے شہر ٹاؤنگو میں ایک مسجد کے جزوی طور پر منہدم ہونے سے کم از کم 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق آنگ بان میں ایک ہوٹل کے گرنے سے کم از کم 2 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے سے پانچ شہروں اور قصبوں میں عمارتیں منہدم ہوگئیں، جبکہ یانگون-منڈالے ایکسپریس وے پر
دو پل بھی گرگئے۔میانمار کی فوجی حکومت نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔میانمار میں زلزلے سے جانی نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں زلزلے سے 220 افراد ہلاک اور 932 زخمی ہوئے۔میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے کے اثرات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی محسوس کیے گئے،
جس سے فلک بوس عمارت چند لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار میں آج جمعے کے روز 7.7 اور 6.4 کی شدت کے یکے بعد دیگرے 2 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 محسوس کی گئی، جس کا مرکز میانمار میں 10 کلومیٹر زیرِ زمین تھا۔میانمار میں آنے والا زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس
نے تقریباً 900 کلومیٹر دور بنکاک میں بلند و بالا عمارتوں کو ڈھیر کر دیا۔زلزلے کے جھٹکوں سے متاثرہ عمارتوں کے منہدم ہونے کے مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیے جو سوشل میڈیا پر وائرل پر وائرل ہو رہے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ، بنگلا دیش، بھارت، لاؤس اور چین میں بھی محسوس کیے گئے ہیں، شدید زلزلے کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہےزلزلے کے جھٹکوں کے سبب بنکاک میں میٹرو اور ریل سروسز معطل کر دی گئیں۔