واشنگٹن کابل( نمائندہ خصوصی)افغان طالبان نے امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔ امریکہ نے اسلحہ واپس نہ کرنے پر طالبان کی امداد بند کی تو چند ہفتوں میں طالبان کے ہوش ٹھکانے آگئے تو ٹرمپ نے زلمے خلیل زاد کی قیادت میں وفد بھیجا اور تین شرائط رکھیں کہ یہ مانو گے تو امداد کی بحالی کا سوچ سکتے ہیںپہلی شرط یہ تھی کہ ہمارا قیدی رہا کرو۔ جو طالبان نے فوراً واپس کر دیا۔ دوسری شرط یہ کہ ہمارا سارا اسلحہ واپس کرو جہاں ہو جس کے پاس ہو اکھٹا کر کے دو۔ اس پر بھی طالبان مان گئے ہیں۔ تیسرا بگرام ائربیس ہمیں واپس دو جہاں ہماری فوج موجود رہے گی اور اس خطے میں آپریٹ کرے گی۔ یہ بھی طالبان مان گئے۔ یہ وہی طالبان ہیں جو کہتے تھے کہ افغانستان میں کوئی غیر ملکی فوج کیسے رہ سکتی ہے۔ اب امریکی فوج افغانستان میں واپس آجائیگی۔ طالبان نے پاکستان کی شکایت کی جس پر امریکہ نے کہا کہ تم اسلحہ واپس کرو تو پاکستان میں ویسے ہی دہشتگردی کم ہوجائیگی جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوجائینگے۔