لندن ( نیٹ نیوز )برطانیہ کا معاشی بحران سنگین، بورس جانسن چھٹیاں منانے چلے گئے،میڈیارپورٹس کے مطابق جب وزیر اعظم چھٹی کے لیے روانہ ہورہے تھے اسی ہفتے بینک آف انگلینڈ نے خبردار کیا تھا کہ ایک سال طویل کساد بازاری آنے والی ہے۔
بورس جانسن اپنی اہلیہ کیری کے ساتھ ہنی مون پر ہیں، ڈاﺅننگ اسٹریٹ نے یہ بتانے سے انکار کیا کہ وہ کہاں ہیں لیکن خلیجی اخبار نے کہا کہ یہ جوڑا سلووینیا میں تھا۔بورس جانسن کے پاس 6 ستمبر کے بعد بہت وقت ہوتا جب وہ کنزرویٹو پارٹی کی سربراہی لِز ٹرس یا رشی سنک کو سونپنے والے ہیں
انہوں نے جلد ہی بریک لینے کا فیصلہ کیا۔حزب اختلاف کی لیبر پارٹی نے حکومت کے دو سینئر ترین وزرا پر صورتحال سے غائب ہونے کا الزام لگایا کیوں کہ خزانہ کے چانسلر ندیم زہاوی بھی اس ہفتے چھٹی پر ہیں۔بزنس سیکریٹری اور لز ٹرس کے حامی کواسی کوارٹینگ نے بتایا کہ میں نہیں جانتا کہ بورس کہاں ہے لیکن میں اس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ بورس جانسن اور ندیم زہاوی دونوں کے ساتھ ہر وقت واٹس ایپ پیغامات کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں اور اس بات پر اصرار کیا کہ یہ تنقید جھوٹی ہے حکومت اقتصادی بحران کے بارے میں کچھ نہیں کر رہی۔