یروشلم ( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے مختلف ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ پاکستان صحافیوں، دستاویزی فلم سازوں اور محققین پر مشتمل ایک وفد نے حال ہی میں اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق گذشتہ ہفتے پاکستانیوں کے ایک وفد کو تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس کا دورہ کرایا گیا ہے۔اسرائیلی اخبار کے مطابق ایک صحافی قیصر عباس نے اپنی تصویر ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وہ اپنی ذاتی حیثیت میں اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں اور انہیں نہیں لگتا کہ اس سے پاکستانی
عوام کا غصہ بڑھ سکتا ہے۔اسرائیلی اخبارات کے مطابق 10 رکنی پاکستانی وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا، ہلاک یہودی دہشتگردوں کے مقبروں پر جا کر اظہار یکجحتی کی اور پاکستان اسرائیل دوستی و تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ان لبرل صحافیوں میں سر فہرست کسور کلاسرا، سبین آغا، قیصر عباس اور شبیر خان ہیں۔