یروشلم ( نیوز ڈیسک)اسرائیل پر ایرانی ہیکرز کا حملہ، اسلحہ معلومات لیک، اسرائیلیوں کے لئے سیکیورٹی خدشات بڑھ گئےصہیونی اخبار کے مطابق ایرانی ہیکرز نے اسرائیلی پولیس اور قومی سلامتی کے اداروں سے حاصل کردہ حساس دستاویزات شائع کردی ہیں، جن میں سرکاری و نجی سیکیورٹی گارڈز اور مختلف اداروں میں موجود اسلحہ خانوں کی تفصیلات شامل ہیں۔خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی ہیکرز نے صہیونی حکومت کے حساس اور سیکورٹی اداروں کی اہم معلومات چور کرکے انٹرنیٹ پر شائع کردی ہیںاسرائیلی اخبار ہاآرٹز نے انکشاف کیا ہے کہ ہزاروں اسرائیلی شہریوں کی اسلحہ سے متعلق تفصیلات انٹرنیٹ پر عام ہو چکی ہیں، جس سے ان کی سیکیورٹی کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ معلومات اسرائیل مخالف عناصر کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ہیکرز نے اسرائیلی پولیس اور قومی سلامتی کے اداروں سے حاصل کردہ حساس دستاویزات شائع کردی ہیں، جن میں سرکاری و نجی سیکیورٹی گارڈز اور مختلف اداروں میں موجود اسلحہ خانوں کی تفصیلات شامل ہیں۔ایک امریکی سائبر سیکیورٹی کمپنی کے مطابق اس اہم
دستاویزات لیک ہونے کے بعد ہر وہ شخص جو اپنے گھر میں اسلحہ رکھتا ہے، ممکنہ طور پر زیادہ خطرے میں ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیک ہونے والے ڈیٹا میں 10 ہزار سے زائد اسرائیلی شہریوں کی معلومات موجود ہیں۔ یہ فائلیں زیادہ تر گزشتہ دو سال کے دوران کی ہیں، جب کہ کچھ رواں سال کی بھی ہیں، جس سے اس کی سنگینی مزید بڑھ گئی ہے۔اسرائیلی سائبر سیکیورٹی ماہرین نے تاحال اس لیک کی اصل وجہ معلوم نہیں کی اور یہ واضح نہیں کہ آیا یہ ڈیٹا کسی سرکاری نظام سے چوری ہوا ہے یا کسی نجی سیکیورٹی کمپنی سے ہیک کیا گیا ہے۔