لندن( نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ کاکروچ کا دودھ گائے کے دودھ سے تین گنا زیادہ غذائیت بخش ہو سکتا ہے۔ اس دریافت نے ماہرینِ غذائیت میں دلچسپی پیدا کر دی ہے جن کا ماننا ہے کہ کاکروچ کا دودھ صحت کے لیے قابل ذکر فوائد کا حامل ہو سکتا ہے۔محققین نے روشنی ڈالی ہے کہ یہ دودھ پروٹین، چکنائی اور شکر سے بھرپور ہوتا ہے جو اسے کرہ ارض پر سب سے زیادہ غذائیت سے بھرپور مادوں میں سے ایک بناتا ہے۔