لندن (اے ایف پی)سال 2024 میں برطانیہ میں پناہ کی درخواست دینے والوں کی ایک لاکھ 8ہزار کی ریکارڈ تعداد،درخواست گزاروں میں سب سے زیادہ پاکستانی شہری تھے، جو 10ہزار5 سو42 افراد یا مجموعی تعداد کا 9.7 فیصد ہیں۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، برطانیہ میں گزشتہ سال ایک لاکھ 8ہزار سے زائد افراد نے سیاسی پناہ کی درخواست دی،جو 2001 کے بعد سے کسی بھی 12 ماہ کی مدت میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق، 108,138درخواستیں، 2023 میں درج کی گئی 91,811 درخواستوں کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں۔سابقہ ریکارڈ دسمبر 2002 سے 12 مہینوں میں 103,081 تھا۔یہ اعدادوشمار اس وقت سامنے آئے ہیں جب وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے رواں ماہ امیگریشن قوانین کو سخت کرنے کا وعدہ کیا ہے،
تاکہ انگلش چینل کے اس پار سے کشتیوں پر برطانیہ پہنچنے والے غیر دستاویزی تارکین وطن کے لیے بعد میں شہریت حاصل کرنا تقریباً ناممکن ہو جائے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال پناہ کے درخواست گزاروں میں سب سے زیادہ پاکستانی شہری تھے، جو کہ 10,542افراد یا مجموعی تعداد کا 9.7 فیصد ہیں۔ویتنامی شہریوں کی جانب سے درخواستوں کی تعداد میں بھی بڑا اضافہ ہوا، جوگزشتہسال کی 2,469 سے دگنا ہو کر 5,259 ہو گئیں۔