پیرس(نیوز ڈیسک)فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق منصوبوں کو مسترد کر دیاخبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے غزہ کے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے پیش کیے گئے منصوبوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 20 لاکھ لوگوں سے یہ نہیں کہا جا سکتاکہ آپ کہیں اور چلےجائیںفرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں اور ان کے عرب پڑوسیوں کی عزت واحترام کا خیال کیا جائے، یہ ریئل اسٹیٹ آپریشن نہیں، یہ سیاسی آپریشن ہےصدر میکرون نے غزہ جنگ پر نیتن یاہو سے اپنے اختلافات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ اسرائیلی وزیراعظم سے اپنے اختلاف کا اعادہ کیا ہے، سویلینز کو نشانہ بنانے والا اتنا بڑا آپریشن درست نہیں ہے