لاس اینجلس ۔(نیوز ڈیسک ):امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ پر 24 دن کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔کیلیفورنیا ڈیپارٹمنٹ آف فاریسٹری اینڈ فائر پروٹیکشن کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق 24 دن کی جدوجہد کے بعد ایٹن اور پیلیسیڈزکی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ریاست کیلیفورنیا کے مختلف علاقوں میں لگنے والی آگ سے 29 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ،تقریباً 23 ہزار ہیکٹر اراضی کو نقصان پہنچا اور تقریباً 16,000 عمارتیں تباہ ہوئیں ۔ مقامی انتظامیہ اس آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔