دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران و قطر کے درمیان خلیج فارس میں 190 کلومیٹر دنیا کا طویل ترین سمندر کے نیچے زیر زمین ٹنل بنانے کا اعلان ہوگیا جو چین کو بذریعہ پاکستان ایران قطر سعودی عرب سمیت افریقہ تک انتہائی مختصر روٹ فراہم کرے گااس تجارتی راستے کی اہمیت ایران و چین کیلئے سوئز کنال کے مانند ہے جبکہ پاکستان اور بھارت سمیت مشرقی ایشیا کے مسلمان ممالک بھی بذریعہ زمین مکہ مدینہ زیارات کیلئے سستا و مختصر ترین روٹ سفر کرسکتے ہیں یاد رہے اس وقت فرانس و برطانیہ کے درمیان چینل ٹنل 50 کلومیٹر سمندر کے زیر زمین طویل ترین ٹنل زیر استعمال فعال ہے یہ پلان زیر عمل آیا تو ایران عالمی محاصرے سے نکل سکتا ہے