باکو(نیٹ نیوز)آذربائیجان ایئرلائنز کا مسافر طیارہ 67 افراد سمیت قازقستان میں گر کر تباہ ہوگیا جہاز میں سوار 32 مسافروں کو بچالیا گیا ہے جن میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہےآذربائیجان ایئرلائنز کی ایکس پوسٹ کے مطابق ایمبریئر 190 ساخت کا طیارہ آذربائیجان ایئرلائنز کی پرواز ’J2-8243‘ کو لے کر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی جارہا تھا، تاہم قازقستان کے شہر آقتاؤ سے تقریباً 3 کلومیٹر کے فاصلے پر ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہواخبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق قازقستان کی وزارت مواصلات کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار 32 افراد کو بچالیا گیا ہےایئرلائنز کے مطابق طیارے میں 62 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے ابتدائی معلومات کے مطابق جہاز میں آذربائیجان کے37، روس کے 16 قازقستان کے 6 اور کرغزستان کے 3 شہری سوار تھے، ایئرلائنز نے مسافروں اور عملے کے ناموں کی فہرست بھی جاری کردی ہےالجزیرہ کے مطابق گروزنی میں شدید دھند کے باعث حادثے کا شکار ہونے سے قبل طیارے کو رخ تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی تھیروسی ہوا بازی کے نگران ادارے کے مطابق اطلاعات ہیں کہ طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے بعد پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا تھا حادثے کی غیر مصدقہ ویڈیو میں آذربائیجان ایئرلائنز کے طیارے میں زمین سے ٹکراتے ہی آگ بھڑک اٹھی اور دھوئیں کے گہرے بادل دیکھے گئے تاہم آگ پر قابو پالیا گیا