ماسکو ( ہیلتھ ڈیسک)روس کی وزارت صحت نے کینسر کی ویکسین تیار کرلی ہے جو 2025 کے اوائل سے مریضوں کو بلا معاوضہ فراہم کی جائے گی۔ویکسین کینسر ہونے سے روک نہیں سکتی لیکن یہ کینسر کے علاج میں معاون ثابت ہوسکتی ہے،روسی وزارت صحت کے تحت ریڈیالوجی میڈیکل ریسرچ سینٹر کے جنرل ڈائریکٹر آندرے کیپرین نے اعلان کیا کہ ملک نے اپنی ایم آر این اے پر مبنی کینسر ویکسین تیار کی ہے،جسے روس کے مریضوں میں مفت تقسیم کیا جائے گا۔یہ ویکسین 2025 کے اوائل میں وسیع پیمانے پر دستیاب ہوگی،اس کی ایک ڈوز پر روسی حکومت کا 2869 ڈالر خرچا آئے گایہ ویکسین ہر مریض میں کینسر کی نوعیت کے مطابق دی جائے گی۔