ابوظہبی۔(نمائندہ خصوصی):متحدہ عرب امارات کی ائر لائن اتحاد ایئر ویز کا منافع 9 ماہ میں دگنا ہو گیا جبکہ ائر لائن کئ آمدنی میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔خبر رساں ادارے وام کے مطابق اتحاد ایئر ویز نے 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے نو ماہ کے لیے ٹیکس کے بعد 1.4 ارب درہم (368 ملین ڈالر) کا منافع ریکارڈ کیا ہے، جو 2023 میں اسی عرصے کے دوران 814 ملین درہم (222 ملین ڈالر) سے نمایاں اضافہ ہے۔موسم گرما، نیٹ ورک کی توسیع، اور کارگو کاروبار میں اضافے کی وجہ سے کل آمدنی میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے، ج18.4 ارب درہم (5.0 ارب ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔ مسافروں کی آمدنی میں بھی 21 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو 15.2 ارب درہم (4.1 ارب ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔ایئر لائن نے سال کے پہلے نو ماہ میں تقریباً 14 ملین مسافروں کو سفر کرایا، جو سال بہ سال 35 فیصد اضافہ ہے۔اسی طرح کارگو آمدنی بڑھ کر 3.0 ارب درہم (808 ملین ڈالر) ہوگئی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے۔ آپریشنل اخراجات میں اضافے کے باوجود، آپریشنل کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور یونٹ لاگت میں سال بہ سال کمی آئی ہے۔