واشنگٹن( نیٹ نیوز مانٹرنگ ڈیسک )اسرائیل اور امریکا نے ایران پر ممکنہ حملے اور جوابی کارروائی کیخلاف مشترکہ تیاریاں شروع کر دی ہیں۔واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق پینٹاگون نے اسرائیل میں اینٹی میزائل سسٹم اور امریکی فوج بھیجنے کی تصدیق کردی۔خبر ایجنسی کے مطابق جدید اینٹی میزائل سسٹم تھاڈ اور اس کیلئے فوجی عملہ اسرائیل میں تعینات کیا جا رہا ہے۔پینٹاگون کے مطابق اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم کی تعیناتی ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی فضائی دفاع کی مضبوطی کیلئے ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی اور امریکی میڈیا نے امریکی اینٹی میزائل سسٹم اور امریکی فوج اسرائیل بھیجنے کی خبر دی تھی۔پینٹاگون کے مطابق صدر جو بائیڈن کی ہدایت پر وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اینٹی میزائل سسٹم اور امریکی فوج اسرائیل بھیجنے کی منظوری دی