نیویارک ( نیٹ نیوز )ویسے تو کروڑوں برسوں سے ہماری زمین کے گرد بس ایک ہی چاند چکر لگا رہا ہے مگر اب ہمارا سیارہ ایک اور چاند کا خیرمقدم کرنے کے لیے تیار ہے2024 پی ٹی ایس نامی سیارچہ 2 ماہ کے لیے ہماری زمین کا چھوٹا چاند یا منی مون (mini moon) بننے والا ہے29 ستمبر سے یہ سیارچہ زمین کے مدار میں چکر لگانا شروع کرے گا اور 25 نومبر تک یہاں موجود رہے گااس سیارچے کو امریکی خلائی ادارے ناسا کے ایک پراجیکٹ نے اگست 2024 میں دریافت کیا تھا اور اب وہ زمین تک پہنچ گیا ہے.چند دنوں میں دوسرا عارضی چاند زمین کے گرد موجود ہوگا ماہر فلکیات.یہ سیارچہ ارجنا نامی سیارچوں کی پٹی کا حصہ ہے جو سورج کے گرد گھومتا ہے.مگر اب وہ زمین کے قریب پہنچ گیا ہے اور ہمارے سیارے کی کشش اسے مزید قریب لے آئی ہےنومبر کے آخر میں وہ زمین کے مدار سے نکل جائے گا اور نظام شمسی میں اپنا سفر جاری رکھے گاسائنسدانوں کے خیال میں یہ زمین کے 25 فیصد حصے کے گرد چکر لگائے گا.یہ چاند ہمارے لیے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا بلکہ چھوٹی ٹیلی اسکوپ سے بھی نظر نہیں آئے گا.یہ سیارچہ 2055 میں ایک بار پھر واپس لوٹے گا اور ہوسکتا ہے کہ اس وقت پھر زمین کا منی مون بن جائے مگر ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں