ابوظہبی ۔(نمائندہ خصوصی ):متحدہ عرب امارات کے کلیدی گورنوریٹ ابوظہبی میں مویشیوں کے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کے منصوبے کا آغاز کردیا گیا ۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق ابوظہبی کے زرعی و خوراک کی حفاظت کے ادارے (اے ڈی اےایف ایس اے ) نےمویشیوں کی تعداد اور صحت و پیداوار پر نظر رکھنے کی غرض سےمویشیوں کے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کے اقدام کا آغاز کیا ہے۔ اس اقدام سے ابوظہبی میں جانوروں کا ایک جامع ڈیٹا بیس تیار ہوگا، جس سے باخبر فیصلہ سازی، پیداوار میں اضافہ، اور خوراک کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔یہ اقدام بریڈرز کی جانب سے پرانے ڈیٹا کی وجہ سے ناکافی معاونت کے بارے میں موصول ہونے والی آرا کے جواب میں سامنے آیا ہے۔ ادارے نے مویشی پال مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ بغیر ٹیگ والے جانوروں کو بھی رجسٹر کریں اور جانوروں کی نقل و حرکت کے دوران ٹیگنگ سروس کے لیے درخواست دیں۔ بغیر ٹیگ والے مویشیوں کو فروخت کرنے یا رکھنے پر قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتے ہے۔یہ اقدام ابوظہبی میں مویشیوں کی افزائش اور تحفظ کی حمایت کے لیے ابوظہبی میں زرعی و خوراک کی حفاظت کے ادارے کے عزم کا حصہ ہے۔