انقرہ(نمائندہ خصوصی )
ترکیہ کے صدر طیب اردگان نے اسرائیل کا دورہ منسوخ کردیا،انہوں نے حماس کی کھل کرحمایت کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مغرب حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم کہہ رہا ہے لیکن میرے نزدیک یہ جنگجو نہیں بلکہ مجاہدین ہیں جو اپنی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں قتل عام میں مصروف ہے، اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے افراد میں سے نصف بچے ہیں ، غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت انسانیت کیخلاف بڑا جرم ہے۔طیب اردگان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ پر آواز اٹھانے والے غزہ میں ہونے والے قتل عام پر خاموش ہیں