انڈ س موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے ٹویوٹا کے عالمی کارپوریٹ اقدام ”Start Your Impossible“ (SYI) سے خود کا ہم آہنگ کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے کوہ پیما اسد علی میمن کے ساتھ کمپنی کے بطور نئے ایس وائی آئی چیمپئن کیلئے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں اسپورٹس مین کی اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک24سالہ اسد کا تعلق سندھ کے علاقہ لاڑکانہ سے ہے۔ 2016 میں کوہ پیمائی کے آغاز سے اب تک اسد علی نے پاکستان اور دنیا میں کئی پہاڑی چوٹیوں کو سر کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں جس کے باعث پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا۔ 2021 میں اسد علی نے افریقہ کی بلند ترین پہاڑی چوٹی کلیمنجارو کو سر اور20گھنٹے میں واپسی کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا،سیون سمٹس چیلینج ایک کوہ پیما کا دیرینہ خواب ہوتا ہے جس میں دنیا کے سات براعظموں کی سات بلند ترین پہاڑی چوٹیوں کو سرکرنا ہوتا ہے۔ ان سات پہاڑی چوٹیوں میں سے اسد یورپ، جنوبی امریکہ اور افریقہ میں تین چوٹیوں کو پہلے ہی سر کرچکے ہیں۔
ان کا اگلا ہدف امریکہ کے شہر الاسکا میں واقع ماؤنٹ دینالی ہے جو ماؤنٹ ایورسٹ کے بعد دنیا کی تیسری بڑی اور الگ تھلک پہاڑی چوٹی ہے۔ اسد علی رواں سال مئی میں 23000 فٹ بلند پہاڑ کو سر کرنے والے پہلے ایشیا ئی ہوں گے ۔ اس وقت تک وہ سندھ، اسلام آباد اور سکردو میں کوہ پیمائی کی ٹریننگ کریں گے۔
کراچی میں واقع کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں اسد علی میمن اور ہینڈز کے ساتھ سہ فریقی معاہدہ پر دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایم سی چیف ایگزیکٹو علی اصغر جمالی نے کہا ”ہم نوجوانوں کو ان کی خواہشات کی تکمیل کیلئے مواقعوں کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں اور یہ پاکستان میں انتہائی مشکل کھیلوں کو فروغ دینے اور اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے ایک اچھا اقدام ہے۔یہ معاہدہ ٹویوٹا کے ایس وائی آئی اور تبدیلی کے وژن ”مواقع سب کیلئے“کے تحت ایک ایسے جامع اور پائیدار معاشرے کے قیام کیلئے ہے جہاں ہر کوئی اپنے ناممکن کو ممکن کر دیکھائے۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسد علی میمن نے کہا ”میں انڈس موٹرکامشکور ہوں جنہوں نے سات بلند ترین پہاڑی چوٹیوں کو سرکر کے پہلا ایشیائی اور پاکستانی کوہ پیما بننے کے میرے خواب کو ممکن بنایا۔میرا وژن ایک کلیدی کھیل کے طوپر کوہ پیمائی کو فروغ دینا اور اس نادریافت شدہ انتہائی مشکل کھیل میں خود کو ثابت کرنے کیلئے لوگوں کو تربیت فراہم کرنا ہے ۔
2018 میں آئی ایم سی نے دو قومی اتھیلیٹس کراچی کے علاقہ لیاری سے ایشیئن کراٹے چیمپئن سعدی عباس اور کے پی کے سے ٹیبل ٹینس چیپمئن زینب برکت کو سپورٹ کیا اور 2020 میں ٹوکیو میں پیرا اولمپکس گیمز اور اولمپک گیمز میں ان کے سفر میں ان کی اعانت کی۔