سکما (نیوز ڈیسک ) بھارتی فورسز نے شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں چار سے چھ افراد کو ہلاک کر تے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ ہلاک ہونے والے افراد نکسلی گوریلا تھے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس حکام نے صحافیوں کو بتایاکہ ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (DRG)اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی ایلیٹ کمانڈو بٹالین نے ضلع سکما کے علاقے چھوٹکیڈوال میں نکسل گوریلوں کے خلاف آپریشن کے دوران کم از کم چار سے چھ گویلوں کو ہلاک کیا۔ نکسل وادی/آدیواسی جو ایک متاثرہ کمیونٹی ہے ، بھارتی حکمرانی سے آزادی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ نکسلی بھارتی فورسز کے ہاتھوں قتل ہونے والے اپنے ساتھیوں کی یاد میں28جولائی سے 3اگست تک”ہفتہ شہدائ”مناتے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں خاص طور پر بستر ڈویژن کے سات اضلاع یعنی دنتے واڑہ، بیجاپور، بستر، نارائن پور، کونڈاگائوں، سکما اور کانکیر میں بھاری تعداد میں بھارتی فورسز کو تعینات کیا گیاہے۔دریں اثناء آج بھارتی ریاست تامل ناڈو کے علاقے کرشنا گری میں پٹاخے بنانے کی ایک فیکٹری میں دھماکے سے آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں چار سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے